دو کروڑ 38 لاکھ ڈکیتی کا معاملہ، کراچی پولیس نے کیس حل کر لیا، ملزم گرفتار

کراچی: (سٹی نیوز) شہر قائد میں رواں سال کی سب سے بڑی دو کروڑ 38 لاکھ کی ڈکیتی کے معاملے پر جمشید ٹاؤن پولیس نے شوروم ڈکیتی کا کیس حل کر لیا۔ کروڑوں کی واردات میں گھر کا بھیدی ملوث نکلا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے چھ جولائی کو ہونے والی واردات میں ملوث شوروم کے ملازم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والا دوسرا ملزم شوروم ملازم کا بھائی ہے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے51لاکھ روپے کی رقم برآمد کرلی گئی، جمشید روڈ میں قائم شوروم میں 2کروڑ 38لاکھ روپے کی واردات ہوئی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق 51لاکھ روپے کی رقم دونوں بھائیوں کے حصے میں آئی تھی۔ دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں، جلد واردات میں ملوث دیگر ملزمان کو گرفتار کرکے ریکوری کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں