جنوبی پنجاب ملتان صوبه همارا زنده رهنے کا حق هے راؤ محمد خالد

ملتان (فاروق ملک )سیاسی و سماجی شخصیت راؤ محمد خالد نے کها هے که جنوبی پنجاب ملتان صوبه همارا زنده رهنے کا حق هے خطے کی محرومیوں کے ازالے کے لئے انتظامی بنیادیوں پر صوبه وقت کی ضرورت هے کپاس جنوبی پنجاب ملتان پیدا کرتا هے اور ٹیکسٹائل انڈسٹری لاهور فیصل آباد میں لگی هوئی هے همارا خطه پانچ سو ارب سالانه کی کپاس پیدا کرتا هے اس کے باوجود خطه میں غربت اور بے روزگاری پھیلی هوئی هے انهوں نے کها که نئے صوبے کے قیام کے ساتھ هی انگریزوں کی عطاکرده جاگیریں بلامعاوضه ضبط کر کے ملک و قوم کے لئے جانوں کی قربانی دینے والے اهلکاروں , کسانوں ,مزدوروں ,صحافیوں پروفیسرز صاحباں, یونیورسٹی گریجویٹس اور بزنس کمونٹی میں تقسیم کی جائے ورنه جنوبی پنجاب ملتان وڈیرستان بن جائے گا انهوں نے کها که جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ازالے کا نعره لگا کر اقتدار حاصل کرنے والے عملی طور پر کچھ ڈلیور نهی کرسکے خطے کے سیاستدان وفاق اور صوبے میں اهم عهدوں پر رهے اس ٹولی نے کھبی بھی خظے کے لئے کام نهی کیا خطے کے با شعور پڑھے لکھے طبقے کو اپنے اندر سے قیادت نکالنا هو گی انهوں نے وزیراعلی پنجاب سے پرزور اپیل کی که پسمانده خطه جنوبی پنجاب کے صحافیوں کے لئے پانچ ارب کا خصوصی پیکج دیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں