پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ چھڑگئی

اسلام آباد(سٹی نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ چھڑگئی، عمران خان نے میاں نواز شریف پر باؤنسر پھینکے تو سابق وزیر اعظم کی بیٹی نے بھی خوب چھکے چوکے مارے، اب فتح کس ٹیم کی ہوگی یہ تو 2018 کے الیکشن میں ہی پتا لگے گا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میاں نواز شریف کی ریلی پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ نواز شریف اپنے آپ کو ڈوبنے سے نہیں بچا سکتے، نواز شریف کے بلٹ پروف گاڑی سے خطاب کی وجہ سے عوام بدظن ہوں گے ، اگر انہیں موت کا اتنا ہی خوف تھا تو وہ عوامی ریلی کا انعقاد نہ کرتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں