منی لانڈرنگ تحقیقات، نیب نے میاں منشا کو 17 اگست کو طلب کر لیا

لاہور(ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو(نیب)نے 95 ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیلئے معروف بزنس مین میاں منشا کو 17 اگست کو طلب کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے 95 ملین ڈالرکی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیلئے میاں منشا کو 17 اگست کو طلب کر لیا،نیب کی تین رکنی ٹیم میاں منشا سے تحقیقات کرے گی ۔
واضح رہے کہ میاں منشانے 95 ملین ڈالرلندن منتقل کئے اور ہوٹل خریدا تھا،نیب اس حوالے سے میاں منشا سے تحقیقات کرے گا۔اس سے بھی پہلے بھی قومی احتساب بیورو نے میاں منشا کو طلب کیا تھا تاہم وہ نیب کے سامنے پیش نہ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں