وزیراعلی عثمان بزدار کا بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

لاہور: (سٹی نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا موسم کی صورتحال کی تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ کی جائے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہروں میں نکاسی آب کے لیے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ساہیوال، راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن میں بارش کی صورت میں پانی کا نکاس کم سے کم وقت میں کیا جائے، اس ضمن میں ڈی واٹرنگ پمپ اور دیگر ضروری مشینری مکمل فنکشنل ہونی چاہیے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا بارشی پانی کے جلد نکاس میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، شہریوں کو بارش کے دوران مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہئے، ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں، واسا، انتظامی اور ٹریفک پولیس کے حکام بارش کے دوران دفاتر میں نہیں فیلڈ میں نظر آنے چاہییے، بارش ہونے سے نکاسی آب مکمل ہونے تک کی رپورٹ ٹائم لائن کے ساتھ وزیراعلی آفس بھجوائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں