کمال کی رفتار، غضب کی سوئنگ147 محمد آصف کی اسلام آباد کیخلاف 11 وکٹیں

لاہور (سٹی نیوز) سپاٹ فکسنگ کیس میں جیل کی سزا بھگتنے کے بعد محمد آصف نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں دبنگ واپسی کی ہے اور ایک ہی میچ کی دو اننگز میں 11 وکٹیں حاصل کر کے ناقدین کو منہ توڑ جواب دیدیا ہے۔

انہوں نے یہ وکٹیں قائداعظم ٹرافی کے میچ میں اسلام آباد کی ٹیم کے خلاف حاصل کیں۔ محمد آصف نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ دوسری اننگز میں 6 شکار کئے۔

ان کی باﺅلنگ کی ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی ہے اور دیکھنے والے کمال کی رفتار اور غضب کی سوئنگ دیکھ کر دنگ رہ گئے ہیں جبکہ ان کے مداحوں نے انضمام الحق سے مطالبہ شروع کر دیا ہے کہ اس شاندار کارکردگی پر انہیں بھی قومی ٹیم میں شامل کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں