پانامہ (ویب ڈیسک) پانامہ کی فٹ بال ٹیم نے تاریخ میں پہلی مرتبہ فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے جس پر پانامہ کے لوگ جشن منانے میں مصروف ہیں۔
پانامہ نے کوسٹاریکا کیخلاف ہونے والے کوالیفائی میچ کے 87 ویں منٹ میں گول کر کے کامیابی حاصل کی اور پہلی مرتبہ فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔