سکول کے یہ بچے دھاڑیں مار مار کر کیوں رو رہے ہیں؟ وجہ ایسی شاندار کہ جان کر آپ کی آنکھیں بھی فرط جذبات سے نم ہو جائیں گی

لاہور (سٹی نیوز) اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں اور جس قوم کو اچھے استاد نصیب ہو جائیں ان کی قسمت کھل جاتی ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اس قوم کو پچھاڑ نہیں سکتی۔

اساتذہ کی خوب عزت ہوا کرتی تھی حتیٰ کہ والدین اساتذہ کو یہاں تک اجازت دیدیتے تھے کہ 148کھال آپ رکھ لیجئے گا، ہڈیاں ہمیں دیدیجئے گا۔147 لیکن وہ استاد ہی ایسے تھے جو تشدد سے نہیں بلکہ پیار سے بچوں تقدیریں بدلنا جانتے تھے۔
آج کل نہ تو طلبہ اساتذہ کی عزت کرتے ہیں اور نہ ہی انہیں نوکریاں دینے والی حکومتیں جو احتجاجی اساتذہ کی بھی ایسی 148دھلائی147 کرتی ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتا ہے۔

ایسے میں کوئی ایسا استاد مل جانا جسے بچے والہانہ محبت کرتے ہوں اور وہ بھی ایسی کہ ان کے سکول چھوڑ کر جانے پر دھاڑیں مار مار کر رونے لگیں تو یہ بڑی خوش نصیبی کی بات ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ایک استاد سکول چھوڑ کر دوسرے سکول جانے لگا اور اس کی خبر بچوں تک پہنچی تو سب ہی دھاڑیں مار مار کر رونے لگے۔ بچوں یہ والہانہ محبت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہوئی اور ثابت ہوا کہ بچے پیار کے بھوکے ہوتے ہیں اور اچھا استاد ہمیشہ سب کے دلوں میں زندہ رہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں