لاہور (نیوز ڈیسک)فاسٹ بولرمحمدعرفان کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیاگیا،محمدعرفان ٹی ٹین لیگ میں شرکت کےلئے آج پہلی دستیاب فلائٹ سے دبئی جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق محمدعرفان کانام اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث دیگرکرکٹرزکےساتھ شامل تھا،قومی کرکٹر نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست کی تھی، ہائی کورٹ نے عمرہ ادئیگی پرعرفان کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کاکہاتھا،ایف آئی اے نے عرفان کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے مستقل بنیادوں پرنکال دیا۔
Load/Hide Comments