ملزم سے رشوت مانگنے پر نیب کا ڈپٹی ڈائریکٹر معطل، انکوائری شروع

اسلام آباد (سٹی نیوز) نیب کراچی کے قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر کو مبینہ طورپر ملزم سے رشوت طلب کرنے پر معطل کردیاگیا جبکہ چیئرمین نیب کی ہدایت پر انکوائری شروع کردی گئی ۔
نیب اعلامیہ کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب کراچی کے قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر سردیش شیخ کی طرف سے نیب کے ایک ملزم سکندرعلی ابڑو سے 10ملین (ایک کروڑ) روپے رشوت طلب کیے جانے کا سخت نوٹس لیا اور متعلقہ افسر کو معطل کرتے ہوئے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیدیا۔اعلامیہ کے مطابق اس ضمن میں انکوائری ٹیم کراچی پہنچ چکی ہے جس نے انکوائری کا آغاز بھی کردیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں