عمران خان کی بشری بی بی سے تیسری خفیہ شادی کہاں ہوئی ،گواہ کون کون تھے اور حق مہر کتنا تھا ؟تمام تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور(عثمان تنویر+امجد بخاری)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کی خبر نئے سال کے آغاز میں پوری شد و مد کے ساتھ میڈیاکی زینت بنی تاہم تحریک انصاف کے رہنماؤں نے نہ صرف اس شادی کی تردید کی بلکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اس خبر کے منظر عام پر آنے کے تین روز بعد نکاح کی تردید کی لیکن بشریٰ بی بی کو’’شادی کا پیغام بجھوانے ‘‘ کا اعتراف کیا اور ساتھ ہی اس مبینہ نکاح اور شادی کی خبر دینے والے بڑے میڈیا گروپ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس پر شدید تنقید کی تاہم اب تحریک انصاف کے سربراہ کی تیسری شادی کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ،عمران خان کی نہ صرف تیسری شادی ہو چکی ہے بلکہ نکاح خواں ،گواہان اور اس نکاح کی تقریب میں شریک تمام مہمانوں کے بارے میں بھی مصدقہ معلومات حاصل کر لی گئیں ہیں جبکہ ایک مرتبہ پھر اس ’’خفیہ شادی ‘‘ کے حوالے سے عمران خان کے انکار کے دعویٰ بھی باطل ثابت ہوئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں