آصف زرداری کے پیر اعجاز سے تو آپ واقف ہوں گے ، اب نوازشریف نے عدالتی مشکلات سے چھٹکارے کیلئے کس مذہبی شخصیت کی خدمات حاصل کرلیں ؟ نام ایسا کہ آپ کے تمام اندازے غلط ثابت ہوجائیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف نے مقدمات سے بچنے کیلئے سابق صدرآصف علی زرداری کی طرح مذہبی شخصیت کی خدمات کر لی ہیں۔
کہ مذہبی شخصیت نعیم بٹ نوازشریف کے انتہائی قریبی غیر سیاسی دوست ہیں، وہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ احتساب عدالت آتے ہیں،وہ احتساب عدالت آمد سے اختتام تک خاموش رہتے ہیں اور کمرہ عدالت میں وظائف کا ورد کرتے رہتے ہیں۔
مولودی نعیم بٹ کونوازشریف کے ہمراہ کمرہ عدالت تک رسائی حاصل ہے اور انہیں خاص پروٹوکول بھی دیا جاتا ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ مولوی نعیم بٹ سابق وزیراعظم کی پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں چکر لگاتے ہوئے مختلف تسبیحات بھی کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی مقدمات سے نجات کیلئے پیر اعجاز شاہ کی خدمات حاصل کر رکھی تھیں جو آصف زرداری کی مقدمات کے وقت پیش ہوتے تھے اور کمرہ عدالت کے باہر ورد کرتے ہوئے چکر لگاتے رہتے تھے۔آصف زرداری عدالتوں میں زیرسماعت اپنے تمام مقدمات میں باعزت بری ہو چکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں