برطانوی شہزادی اچانک ہسپتال پہنچ گئی کیونکہ۔۔ہسپتال کے باہر مداح بھی جمع

لندن (ویب ڈیسک)برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن اچانک ہسپتال پہنچ گئی جس کے بعدہسپتال کے باہر مداحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہی خاندان میں نئے مہمان کی آمد پر اس کا شدت سے انتظارکیا جا رہا ہے۔مداحوں نے اسپتال کے باہر ہی ڈیرے ڈال لیے اور والہانہ استقبال کے لیے بے قرار ہیں۔لندن میں شاہی خاندان کے ایک اور وارث کی آمد کی تیاریاں جاری ہیں۔کیٹ میڈلٹن تیسرے بچے کو جنم دینے کے لیے سینٹ میری اسپتال میں موجود ہیں۔

اِس سے پہلے شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کے بچوں شہزادہ جارج اور شہزادی چارلوٹ نے بھی سینٹ میری اسپتال میں ہی آنکھ کھولی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں