چین نے فحش ترین موبائل ایپ بند کردی، اس میں کیا کچھ دکھایا جارہا تھا؟ جان کر آپ کے چہرے بھی شرم سے لال ہوجائیں گے

بیجنگ(ویب ڈیسک)چین نے فحش مواد اور بے ہودہ لطیفے پھیلانے والی موبائل ایپ اور ویب سایٹ کو بند کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے ایک نیوز ویب سایٹ ’ ٹووٹیو‘ کی موبائل ایپ کے ذریعے بے ہودہ اور فحش مواد شائع کرنے پر موبائل ایپ اور وی چیٹ اکاﺅنٹ ’ نیہان دوانزی‘ کو بند کردیا ہے۔

ان اکاﺅنٹس پر اخلاق سے گری ہوئی تصاویر اور ویڈیوز شائع کی جاتی تھی جس پر گزشتہ ماہ چینی وزارت اطلاعات و نشریات نے مذکورہ ویب سایٹ اور موبائل ایپ کمپنی کو خبردار بھی کیا تھا۔چین کے سرکاری ریڈیو اور ٹی وی چینل پر جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ فحش لطیفے پھیلانے والی موبائل ایپ ’ ڈرٹی جوکس‘ اور ’وی چیٹ‘ کو تنبہیہ کے باوجود فحش مواد شائع کرنے کے جرم میں بند کردیا گیا۔
ویب سائٹ اور موبائل ایپ ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے تھے جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔ڈرٹی جوکس اور وی چیٹ کے خلاف حکومت کو کافی عوامی شکایات موصول ہو رہی تھیں جس کے بعد چینی حکومت نے ان کی بندش کا فیصلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں