ملتان: پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے نوجوان صحافیوں کو روزگار کے بہترین مواقع میسرآسکتے ہیں

ملتان( فاروق ملک سے ) پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے نوجوان صحافیوں کو روزگار کے بہترین مواقع میسرآسکتے ہیں، میڈیا انڈسٹری کے موجودہ بحرانوں کے پیش نظر طلباء آن لائن جرنلزم اور دیگر آپشنز پرغورکریں۔نوجوان صحافیوں کیلئے جرنلزم فورمز انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ۔ ملکی ترقی اور معاشرتی ہم آہنگی کیلئے سول سوسائٹی، میڈیااور پرائیویٹ سیکٹر کوباہم ملکرمثبت کردار ادا کرناہوگا۔
اِن خیالات کا اظہار سینئرصحافیوں اورکمیونیکیشن اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے اساتذہ نے میڈیا سٹوڈنٹس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی نے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا انڈسٹری اور تعلیمی اداروں کے درمیان رابطہ کی اہمیت پر سیرحاصل گفتگو کی ۔ 92نیوز ملتان کے چیف رپورٹر محمدمظہر نے اِس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی میڈیا اس وقت شدید بحران کا شکار ہے ، مختلف میڈیا ہاؤسز میں تیزی سے ڈاؤن سائزنگ کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے میڈیا کے طلباء وطالبا ت سے کہا کہ وہ آئن لائن جرنلزم، سٹیزن جرنلزم ، سوشل میڈیا بلاگس پر فوکس کریں تاکہ میڈیا ہاؤسز میں ملازمت نہ مل سکنے کی صورت میں سٹوڈنٹس روزگار کے متبادل ذرائع سے استفادہ کرسکیں۔
پاکستان ٹیلی ویژن سنٹر کے پروڈیوسر کرنٹ افیئرز خرم شہزاد شجراء نے اِس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی ترقی اور معاشرے میں ہم آہنگی کے لئے پرائیویٹ سیکٹر اور سول سوسائٹی کو مثبت کردار ادا کرناہوگا۔ بیوروچیف دنیا نیوز ملتان نعمان خان بابر نے میڈیا سٹوڈنٹس سے کہا کہ جرنلزم فورمز کی اہمیت میں تیزی سے اضافہ ہوتاجارہاہے، طلباء وطالبات کو چاہیے کہ وہ جرنلزم فورمز کو نہ صرف جوائن کریں بلکہ عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق میڈیا کی ٹریننگز، آئن لائن جرنلزم اور دیگر مواقعوں سے زیادہ سے استفادہ کریں۔  روزنامہ ”دنیا“ ملتان کی سینئرخاتون رپورٹر انیلہ اشرف نے میڈیا کے طلباء وطالبات سے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے نوجوان صحافیوں کو روزگار کے بہترین مواقع میسرآسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اور معاشرتی ہم آہنگی کیلئے سول سوسائٹی، میڈیااور پرائیویٹ سیکٹر کوباہم ملکرمثبت کردار ادا کرناہوگا۔ قبل ازیں صدر کمیونیکیٹر ایگزیکٹو فورم مرتضیٰ حسین نقوی نے شرکائے تقریب کو بتایا کہ بہاؤ الدین زکریا ملتان یونیورسٹی کے کمیونیکیشن اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے طلباء و طالبات کے لئے سٹیزن جرنلزم، سوشل میڈیا، کریٹو رائٹنگ اور دیگر تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا جو ہمارے طلباء وطالبات کیلئے انتہائی سود مند ثابت ہوئیں۔ تقریب میں احمد نواز نے بھی اظہار خیال کیا۔ سینئرصحافیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کا مواقع فراہم کرنے پر کمیونیکیٹر ایگزیکٹو فورم کے صدر اور عہدیداروں اور میڈیا سٹوڈنٹس نے چیئرمین ڈیپارٹمنٹ پروفیسرڈاکٹراشرف خان اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹرشہزاد علی کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ سینئرصحافیوں کے تجربات سے سٹوڈنٹس کو بہت کچھ سیکھنے کاموقع ملا جو کہ آنے والی زندگی میں اُن کے لئے انتہائی سود مند ثابت ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں