جویریہ سعود کا بیٹی اور اس کی دوستوں کیساتھ قرآن خوانی کا اہتمام

لاہور: (سٹی نیوز) اداکارہ جویریہ سعود نے اپنے گھر میں اپنی بیٹی اور اس کی کچھ دوستوں کے ساتھ قرآن خوانی کا اہتمام کیا۔

اداکارہ جویریہ سعود نے کہا ہے کہ یہ وقت ہے ہم اپنے رب کو یاد کریں اور قرآن مجید سے اپنے بچوں سمیت گہرا تعلق استوار کر لیں کیونکہ یہ وہ کتاب ہدایت ہے جس نے ہماری بخشش کروانی ہے۔

جویریہ سعود نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ اللہ کا نام لے کر مشکلیں ٹل جاتی ہیں اور اب سپر پاورز نے بھی تسلیم کر لیا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ اللہ کی رضا ہے۔ ہم اپنے رب سے رجوع کر لیں تو تمام مصیبتیں ٹل جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں