’’یہ دوستی ہم نہیں چھوڑیں گے ‘‘، زارانے سجل کیلئے گانا گادیا

لاہور: ( سٹی نیوز) اداکارہ زارا نورعباس اور اداکارہ سجل علی پکی سہلیاں ہیں، زارا نے اپنی بہترین دوست سجل کیلئے گانا ’’یہ دوستی ہم نہیں چھوڑیں گے ‘‘گا دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ زارا نور عباس سے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران خاص دوست کا پوچھا گیا تو انہوں نے سجل علی کا نام لیا اور بہت ساری جذباتی باتیں کر ڈالیں، انہوں نے اپنی دوستی کو معروف گانا ’’یہ دوستی ہم نہیں چھوڑیں گے ‘‘گا کر بھی بیان کیا۔

زارا کا کہنا تھا کہ میں سجل کو پیار سے چھوٹا ڈان کہہ کر بلاتی ہوں، وہ ایک انرجی بم ہے اور احد رضا میر سے ان کی جوڑی اللہ کی ملائی ہوئی ہے، احد کی فیملی بہت اچھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں