امریکا میں گالف چمپئن شپ شروع، جسٹن روز اور ہارلڈ وارنر کی برتری

واشنگٹن: (سٹی نیوز) امریکا میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونے لگیں، تین مہینے بعد ٹیکساس میں گالف میچز کا آغاز ہو گیا۔

چیمپئن شپ کے پہلے مرحلے میں برطانوی اسٹار جسٹن روز نے حریف کو سات کے مقابلے 63 انڈر پاس سے ہرا کر برتری حاصل کر لی، دوسرے میچ میں ہارلڈ وارنر نے بھی شاندار کھیل پیش کیا اور کامیابی اپنے نام کی۔

دونوں گالفرز نے ایونٹ میں پوزیشن مستحکم کرلی ہے، واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وبا کے پیش نظر حکومت کی جانب سے کھیلوں سمیت دیگر سرگرمیاں معطل کر دی گئی تھیں، امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی 20 لاکھ 89 ہزار سے زائد ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار سے بڑھ چکی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں