وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے رینجرز اختیارات میں 90 دن کی توسیع کر دی

کراچی (سٹی نیوز ) وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے رینجرز اختیارات میں 90 دن کی توسیع کر دی۔اس سے قبل بھی سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کے اختیارات میں 90 دن کی توسیع کی گئی تھی جس کی مدت 14 جولائی کو ختم ہو رہی تھی۔رینجرز کے خصوصی اختیارات کی سمری محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو بھجوائی گئی تھی جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز کے اختیارات میں 12 اکتوبرتک توسیع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں