وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کیلئے سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی

اسلام آباد (سٹی نیوز) وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کیلئے سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی ) کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں نا اہلی کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست میں وزیر اعظم کے بچوں، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر اعظم کے فرسٹ کزن طارق شفیع، الیکشن کمیشن آف پاکستان، چیئرمین نیب، گورنر سٹیٹ بینک ودیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے عہدے پر رہتے ہوئے اختیارات کاناجائزاستعمال کیا اور اپنے دور اقتدار میں اپنے کاروبارکوپروان چڑھایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں