پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد ممکنہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر لاہور پولیس نے وی آئی پی افراد کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور (سٹی نیوز) پاناما کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ جمع ہونے کے بعد سیاسی ماحول میں شدید کشیدگی ہے جس کے باعث وی آئی پی افراد کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد ممکنہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر لاہور پولیس نے وی آئی پی افراد کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اسی سلسلے میں فلائنگ سکواڈ کے اہلکاروں کی سکروٹنی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور میں فلائنگ سکواڈ کے 550 اہلکار تعینات ہیں جن کے مذہبی و سیاسی رجحانات کا جائزہ لے کر ایک ہفتے کے اندر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں