ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی ارادھیا بھی کورونا وبا میں‌ مبتلا

لاہور: (سٹی نیوز) بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی ارادھیا بھی کورونا میں مبتلا ہو گئیں، اس سے قبل امیتابھ اور ابھیشک کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایشوریا رائے بچن جو بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کی بہو ہیں، سسر اور شوہر ابھیشک کے کورونا وبا کا شکار ہونے کے بعد خود بھی مرض میں مبتلا ہو گئی ہیں جبکہ ان کی بیٹی ارادھیا بچن کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔

حیرت انگیز طور پر ایشوریا کی ساس جیا بچن اس مرض سے محفوظ رہی ہیں۔ گزشتہ روز امیتابھ بچن اور ابھیشک بچن کے حوالے سے خبر آئی تھی کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہیں ممبئی کے مقامی ہسپتال منتقل کر کے قرنطینہ کر دیا گیا تھا۔

تاحال یہ واضح نہیں کہ ایشوریا اور ارادھیا کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے یا انہیں گھر پر ہی قرنطینہ کیا جائے گا تاہم ان کے گھر میں کسی قسم کی غیر ضروری آمدورفت بند کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں