کراچی: ڈیفنس فیز فائیو میں 2 ملزمان گاڑی چوری کر کے فرار

کراچی: (سٹی نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں دو ملزمان گاڑی چوری کر کے فرار ہوگئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا سلسلہ تھم نہ سکا، ڈیفنس فیز فائیو میں دو ملزمان گاڑی چوری کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ملزمان کی جانب سے پہلے گاڑی کا تعاقب کیا گیا۔ گاڑی کے مالک کو شاپنگ مال میں جاتے دیکھا جس کے بعد ملزمان نے گاڑی چوری کی وارداتیں چند منٹوں میں مکمل کی۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو ملزمان کو گاڑی کے قریب دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹیج میں ملزم کے ایک ساتھی کو موٹرسائیکل پر فرار ہوتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں