گجرات کی ریلی میں شرکا کی تعداد 35 سے 40 ہزار تھی جبکہ گوجرانوالہ میں یہی شرکا ایک سے ڈیڑھ لاکھ تک پہنچ گئے

گجرات ، گوجرانوالہ (سٹی نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا مشن جی ٹی روڈ چوتھے روز بھی جاری ہے، راولپنڈی میں ان کی ریلی میں کارکنوں کی شرکت قدرے کم رہی تاہم گجرات اور گوجرانوالہ میں ن لیگی کارکنوں نے اپنے قائد کا شاندار استقبال کیا۔
ن لیگیوں کا کہنا ہے کہ گجرات کی ریلی میں شرکا کی تعداد 35 سے 40 ہزار تھی جبکہ گوجرانوالہ میں یہی شرکا ایک سے ڈیڑھ لاکھ تک پہنچ گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق گجرات میں 10 سے 12 اور گوجرانوالہ میں 60 سے 70 ہزار کارکنوں نے نواز شریف کی ریلی میں شرکت کی جبکہ خفیہ اداروں نے گجرات میں 8 سے 9 ہزار اور گوجرانوالہ میں کارکنوں کی تعداد 50 سے 55 ہزار بتائی ہے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ ن لیگ کے پاور شو کے دوران گجرات میں 4 سے 5 ہزار اور گوجرانوالہ میں 10 سے 11 ہزار کارکن شریک ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے مطابق گجرات میں 6 سے 7 ہزار اور گوجرانوالہ میں 8 سے 10 ہزار کارکن ن لیگ کی ریلی میں شریک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں