شفقت امانت علی کا یومِ آزادی کے حوالہ سے نیا گانا جاری

لاہور: (سٹی نیوز) پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی نے یومِ آزادی کے موقع پر اپنا نیا گانا ‘گھر آنگن’ جاری کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر پر شفقت امانت علی نے یومِ آزادی سے 4 روز قبل اپنا نیا گانا جاری کیا، ٹوئٹر پر گلوکار نے اپنے نئے گانے کی ویڈیو جاری کی۔

گلوکار کے مطابق یہ گانا قومی ہیروز، پاکستانی قوم کو اور اُن کی آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملی نغمے میں مادر وطن سے محبت کے اظہار کے لیے ان کی یہ چھوٹی سی کاوش کی ہے۔ گلوکار نے مزید کہا کہ جو محبت ہمیں اپنے ورثے اور اپنی مادر وطن سے محسوس ہوتا ہے اسے نغمے میں سمو دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں