ایمن خان اورمنیب بٹ کی بیٹی کی تصویرسوشل میڈیا پروائرل

کراچی: اداکارہ ایمن خان اورمنیب بٹ کی ننھی پری کی تصویر منظر عام پرآتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبصورت جوڑی ایمن خان اورمنیب بٹ کی بیٹی امل منیب کی تصویرمنظرعام پر آتے ہی سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ تصویر میں ایمن خان اسپتال میں اپنی بیٹی کو گود میں اٹھائے ہوئے نظرآرہی ہیں، جب کہ ننھی امل کولوگوں کی جانب سے دعائیں دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
https://www.instagram.com/aimanmuneebbutt.official/?utm_source=ig_embed
اس سے قبل منیب بٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہاتھاکہ اللہ نے انہیں بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے اور اس وقت اپنے جذبات کو بیان کرنے کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ اسی پوسٹ میں منیب بٹ نے بتایا تھا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام امل منیب رکھاہے۔
https://www.instagram.com/muneeb_butt/?utm_source=ig_embed
بعد ازاں منیب بٹ نے اپنی بیٹی کے ساتھ ایک تصویربھی شیئرکی لیکن اس تصویرمیں بھی امل کا چہرہ نظرنہیں آرہا تھا۔ تاہم اب منظر عام پر آنے والی تصویر میں ننھی امل کا چہرہ واضح نظرآرہا ہے جب کہ ایمن نے اسے اپنے ہاتھوں میں اٹھایا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ کو گزشتہ برس طویل ترین شادی کرنے اور شادی کی رسومات پر بے جا اخراجات کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں