عرب طیاروں نے صنعاءمیں پمفلٹ گرادیئے، عوام سے تعاون کی اپیل

ریاض(نیوز ڈیسک)یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کی باغیوں کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد عرب اتحاد نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرلی اور یمن کے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے ، اس مقصد کے لیے یمنی دارالحکومت میں پمفلٹ بھی پھینکے گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کیلئے سعودی عرب کے زیر قیادت عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعاءمیں پمفلٹ او رکتابچے گرائے جن پر حوثی باغیوں سے یمن کے عام کو نجات دلانے کے سلسلے میں صنعاءکے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی گئی۔مغربی میڈیا کے مطابق پمفلٹ التحریر ، قدیم صنعاء، شعوب، الحصبہ اور الھبرہ مقامات پر گرائے گئے جبکہ یمنی فوج نے اعلان کیا کہ وہ صنعاءکے باشندوں کو حوثیوں کی دہشتگردیوں سے نجات دلانے کیلئے پہنچنے والی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں