”جب یہ خبر آئی تو میں لندن میں تھی اور وہاں پر لوگوں کو ۔۔۔“قصور پہنچ کر ریحام خان نے زینب کیس کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی شرمندہ ہو جائے

قصور (ویب ڈیسک )عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ جب زینب کے قتل کی خبر ملی ،اس وقت میں لندن میں بیٹھی ہوئی تھی ،انگلینڈ کے لوگوں یقین نہیں ہو رہا تھا کہ 2016میں بھی اس سے متعلق خبر آئی ،اتنے عرصے سے حکومت نے کیا کیا ؟۔ریحام خان نے قصور میں زینب کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدارا سیاست دان اور والدین ،اس پر سیاست نہ کی جائے ۔
ایک سیاسی لیڈ ر جنازے کے لیے آئے بہت اچھی بات ہے ،آپ جنازے کے لیے کینیڈا سے آتے ہیں،کبھی بچیوں کی کانووکیشن اور سالگرہ منانے کے لیے بھی آئیں تو اور بھی اچھا لگے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے جتنی برق رفتاری سے اورنج لائن بنائی،اتنی ہی تیزی سے زینب کا کیس حل کریں ،وزیر اعلیٰ پنجاب مثالی کردار ادا کریں ،شہباز شریف ہمارے بڑے بھائی ہیں ،ہم ان سے وہ توقعات رکھتے ہیں جو باقی صوبوں میں نہیں رکھتے اور وہ اب صرف چیف منسٹر پنجاب نہیں رہے بلکہ وزیراعظم بننے جا رہے ہیں اس لیے ان کا کام کرنا بہت ضروری ہو گا ۔ریحام خان نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں شہباز شریف سرجیکل اسٹرائیک کر کے درندے ملزم کو پکڑیں اور فوری سزا دلاوائیں

مزید : علاقائی /پنجاب /قصور

اپنا تبصرہ بھیجیں