خواب میں خود کو خانہ کعبہ کے سائے میں دیکھنے والوں کے لئے ایسی تعبیر جس کا تعلق انکی زندگی کے اہم معاملے سے جڑا ہوا ہے

لاہور(نظام الدولہ )میں نے دس ذوالحج سے پہلے خواب میں خود کو خانہ کعبہمیں پایا اور اسکے سائے میں دیکھاکہ بہت سارے دسترخوان وہاں لگے ہیں جیسا کہ رمضان میں ہوتے ہیں۔سارا فرش چمک رہا تھا ۔بہت سہانا منظر تھا ۔اس خواب کی تعبیر کیا ہوسکتی ہے ۔(حنا ،سیالکوٹ )

تعبیر۔اچھا خواب ہے ،انشا اللہ حج عمرہ نصیب ہوگا۔بھلائی کے کاموں کی جانب آپ کی توجہ مبذول ہوگی جس سے دل کو سکون ملے گا۔دنیاوی آفات سے بچنے کی علامت ہے۔کسی جانب سے مالی مدد و انعام بھی مل سکتا ہے۔
اس خواب میں ہر اُس کے لئے خوشخبری کا یہ پہلو بھی ہے کہ ایسے لوگ خیر و فلاح کے کام کرکے ہی دلی سکون حاصل کرتے ہیں،جن کو دلی بے سکونی ہوتی ہے یا ڈپریشن کا مرض رہتا ہے وہ لوگوں کی خدمت کرکے قلبی سکون پاتے ہیں تو ان کی روح اس عمل سے سرشار ہوجاتی ہے۔دوسروں کے لئے رحمت بننے کا یہ عمل خود آپ کے لئے بے تحاشا دعاوں کا وسیلہ بن جاتا ہے ۔
( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے

اپنا تبصرہ بھیجیں