معروف ’ولوگر‘ شام ادریس اور ”فروگی“ کا ایکسیڈنٹ ہو گیا، گاڑی کی کیا حالت ہوئی اور وہ کتنے زخمی ہوئے؟ ویڈیو نے ہر کسی نے خوف میں مبتلا کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) شام ادریس اور ’فروگی‘ انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرگرم رہنے والے افراد میں سے ایک ہیں جویوٹیوب پر دلچسپ اور مزے مزے کی ویڈیوز اپ لوڈ کر کے مداحوں کو محظوظ کرتے رہتے ہیں۔
دونوں کے مداحوں کیلئے انتہائی پریشان کن خبر یہ ہے کہ وہ ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو گئے ہیں جس دوران انہوں نے کئی چوٹیں آئیں۔ ان کے ایکسیڈنٹ کی خبریں منظرعام پر آئیں تو کسی کو یقین نہ آیا لیکن پھر شام ادریس کے آفیشل اکاﺅنٹ سے اس کی تصدیق بھی ہو گئی۔


دونوں کا ایکسیڈنٹ صبح کے قریب 6 بجے ہوا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ شام ادریس کے حادثے کے بعد ویڈیو بھی بنائی جس میں ان کے منہ سے خون نکلتا دیکھا جا سکتا ہے اور موقع پر پہنچنے والی ریسکیو ٹیموں کی جانب سے طبی امداد کا مرحلہ بھی ویڈیو کا حصہ ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں