سری دیوی کے بعد ایک اور بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں

ممبئی( آن لائن )بھارتی ٹی وی و اوڈیا فلم اداکارہ انیتا داس دل کا دورہ پڑنے کے باعث 57سال کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ٹی ویو اوڈیا فلم اداکارہ انیتا داس کی فیملی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ انیتا داس کو کو گھر میں دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔ واضح رہے کہ اداکارہ نے 1975میں فلم ’’ جاجابارا‘‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور 100سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے

اپنا تبصرہ بھیجیں