پاکستانی عوام کو سب سے زیادہ بھروسہ کس پر ہے ، سب سے زیادہ کرپٹ کسے سمجھتے ہیں؟

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی عوام کا سول اداروں میں سب سے زیادہ بھروسہ عدلیہ پر ہے، پولیس کا محکمہ سب سے زیادہ کرپٹ سمجھا جاتا ہے۔ امریکی ادارے ورلڈ جسٹس پراجیکٹ نے رپورٹ جاری کر دی۔

نیوز کے مطابق امریکی ادارے ورلڈ جسٹس پراجیکٹ نے رول آف لاء ان پاکستان کے عنوان سے ایک سروے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق عدلیہ پر پاکستانی سب سے زیادہ بھروسہ کرتے ہیں جبکہ پولیس کا محکمہ کرپٹ ترین سمجھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ جرم کی تحقیقات کرنے والوں کی نااہلی بھی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔ پولیس کا معاملہ ہو یا سرکار سے پرمٹ لینا ہو پاکستان میں مٹھی گرم کرنا عام ہے البتہ رپورٹ کے مطابق 2013 سے پاکستان میں رشوت ستانی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 2016ء سے سیاسی، مذہبی اور میڈیا کی آزادی کا تشخص بہتر ہوا ہے۔

جرم کرو اور سزا سے بچ جاؤ کا تاثر بھی پاکستان میں بہت عام ہے۔ کسی ہائی لیول سرکاری افسر کو غبن کے الزام میں سزا ہو جائے تو اس بات پر لوگوں کا یقین نہ ہونے کے برابر ہے۔ ورلڈ جسٹس پراجیکٹ کی رپورٹ کے مطابق کراچی والے ڈکیتی کے سب سے زیادہ شکار ہیں جبکہ پشاور والے سب سے زیادہ نقب زنی سے پریشان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں