کورونا وائرس کا شکار ہونے کی افواہ پر مہوش حیات برہم

لاہور: (سٹی نیوز) اداکارہ مہوش حیات نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لیا ہے جس نے بغیر تصدیق کئے ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی افواہ پھیلائی تھی۔

سوشل میڈیا پر مہوش حیات کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر شیئر کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اداکارہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اوران کی صحت کیلئے دعا کی اپیل بھی کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں