مطابق جمشید دستی نے موقف اختیار کیا کہ بہن بیماری کے باعث اسلام آباد ہسپتال میں زیر علاج ہے

اسلام آباد (سٹی نیوز )عدالت نے رکن پارلیمنٹ جمشید دستی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر کے سماعت 20جولائی تک ملتوی کردی۔آج جمشید دستی کے خلاف اشتعال انگیز تقریر اور زبردستی نہر کھلوانے کے مقد مات کی سماعت ہوئی جس میں جمشید دستی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی۔درخواست کے مطابق جمشید دستی نے موقف اختیار کیا کہ بہن بیماری کے باعث اسلام آباد ہسپتال میں زیر علاج ہے ،اس وجہ سے وہ عدالت میں حاضر نہیں ہو سکتے۔عدالت نے درخواست منظور کر کے آئندہ سماعت میں پیشی کا حکم جاری کردیا اور سماعت 20جولائی تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں