ٹریفک وارڈن نے 16 سالہ لڑکی کی طرف سے خودکشی کی کوشش ناکام بنادی

لاہور: (سٹی نیوز) لاہور جنرل بس سٹینڈ میں ٹریفک وارڈن نے 16 سالہ لڑکی کی طرف سے خودکشی کی کوشش ناکام بنادی، ٹریفک وارڈن نے لڑکی کو پکڑ کرمقامی پولیس کے حوالے کردیا۔
مقامی پولیس کے مطابق لاہور کے جنرل بس سٹینڈ پر 16 سائرہ نے بس کے سامنے آکر خود کشی کرنے کی کوشش کی جسے موقع پر موجود ٹریفک وارڈن نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر ناکام بنا یا اور اسے پولیس کے حوالے کردیا ، لڑکی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس کا گھر والوں سے معمولی بات پر جھگڑا ہوا جس سے دلبرداشتہ ہوکر وہ یہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوئی، پولیس نے سائرہ کے خلاف اقدام خود کشی کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں