قلی کی پولیس اہلکار نے تلاشی لی تو جیب سے ایسی چیزیں نکل آئیں کہ ہر دیکھنے والی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

دبئی(ویب ڈیسک) دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد واپس جانے والی قلی کی پولیس اہلکار نے تلاشی لی تو جیب سے ایسی چیزیں نکل آئیں کہ ہر دیکھنے والی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں اور اسے فوراً گرفتار کر لیا گیا۔ ڈیوٹی ختم کرکے جاتے اس 21سالہ نیپالی نڑاد قلی کی جب تلاشی لی گئی تو اس کی جیب سے دھوپ کے چشمے، گھڑیاں، سونے کی چین اور سگریٹ سلگانے والا لائٹر برآمد ہوا
رپورٹ کے مطابق اسے فوری طور پر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ایک پولیس اہلکار نے پراسیکیوٹر ز کو بتایا کہ ’’چوری شدہ اشیاء ملزم نے اپنی جیبوں میں ڈال رکھی تھیں جو معمول کی تلاشی کے دوران برآمد ہو گئیں۔جب اس سے ہم نے پوچھ گچھ کی تو اس نے اعتراف کر لیا کہ اس نے وہ اشیاء مسافروں کے سامان میں سے چوری کی تھیں۔ اس نے مسافروں کے بیگز میں سے کچھ روسی اور مصری کرنسی نوٹ بھی چوری کیے تھے۔‘‘ مقدمے کا فیصلہ 27جولائی کو سنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں