عرب ممالک کے بائیکاٹ کے بعد سے اب تک ترک حکومت دوحہ حکومت کی حمایت اور مدد جاری رکھے ہوئے ہے

دوحہ(ویب ڈیسک) قطر پر عرب ممالک کی جانب سے عائد پابندیوں کے بعد سے ترکی نے 200کارگو جہاز دوحہ روانہ کئے ہیں جبکہ انقرہ نے برادر اسلامی ملک کی مزید حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ہے۔
ترکی کے وزیر اقتصادیات نیہات زیبگچی نے قطری وزیر اقتصادیات احمد بن جاسم الثانی سے ملاقات کے موقع پر کہا ہے کہ قطر پر عرب ممالک کی جانب سے عائد پابند یوں کے بعد سے اب تک ترکی نے ضروری ساز و سامان سے لدے 197 کارگو جہاز، 16 ٹرک اور ایک بحری جہاز روانہ کیا ہے۔ اس موقع پر قطر ی وزیر اقتصادیات جاسم الثانی کا اِس موقع پر کہنا تھا کہ پابندیوں کے باوجود قطر کی زمینی اور سمندری راستوں سے تجارت بدستور بغیر کسی خلل کے جاری ہے ہمارے لئے یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ عرب ممالک کے بائیکاٹ کے بعد سے اب تک ترک حکومت دوحہ حکومت کی حمایت اور مدد جاری رکھے ہوئے ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں