خاتون کا اغوا، لیکن اغوا کار تھوڑی ہی دور گئے تھے کہ گاڑی بند ہوگئی، لڑکی بھاگ نکلی، گاڑی کو کیا ہوا تھا؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رُکے گی

موہالی(نیوز ڈیسک)جرائم پیشہ افراد عموماً بہت شاطرہوتے ہیں لیکن ان میں سے بعض ایسے احمق بھی ہوتے ہیں کہ جرم کرنے کی کوشش میں تماشہ بن جاتے ہیں,دو ایسے ہی بے وقوف اغوا کاروں نے منگل کے روز بھارتی شہر موہالی سے ایک خاتون کو اغواء کیا لیکن راستے میں گاڑی کا پٹرول ختم ہو جانے سے نا صرف خاتون فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی بلکہ ان شیطان صفت مجرموں میں سے ایک موقع پر ہی پکڑا بھی گیا۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ہوشیار پور سے تعلق رکھنے والا شخص پریت پال سنگھ کچھ عرصے سے نوجوان خاتون کا تعاقب کر رہا تھا, اگرچہ خاتون کی شادی طے پا چکی تھی لیکن پریت پال نے کھلی بدمعاشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منگل کے روز اس وقت اسے اغواء کر لیا جب وہ دفتر جا رہی تھی۔
پریت پال اور اس کا ساتھی غنڈہ خاتون کے منہ پر ٹیپ لگا کر اسے اغواء کر کے لے جا رہے تھے کہ ایک مصروف سڑک پر ان کی گاڑی کا پٹرول ختم ہو گیا۔ جب وہ دونوں مسئلے کا حل ڈھونڈنے کو باہر نکلے تو خاتون نے اپنے بندھے ہاتھوں سے گاڑی کا شیشہ پیٹنا شروع کر دیا جس کے باعث قریب سے گزرنے والے ایک شخص کی نظر اس پر پڑ گئی۔ اس شخص کے شور مچانے پر لوگ اکٹھے ہو گئے اور فرار کی کوشش کرتے ہوئے پریت پال کو قابو کر لیا، البتہ اس کا ساتھ بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرے ملزم کی بھی تلاش کی جا رہی ہے اور امید ہے کہ جلد ہی وہ بھی پولیس کی حراست میں ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں