دوسرا ٹیسٹ میچ: پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ساؤتھمپٹن: (سٹی نیوز) پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شادات خان کی جگہ فواد عالم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کو تینوں میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

اظہر علی کی قیادت میں پاکستان ٹیم میں شان مسعود، عابد علی، بابر اعظم، اسد شفیق، فواد عالم، وکٹ کیپر محمد رضوان، یاسر شاہ، شاہین آفریدی، محمد عباس اور نعیم شاہ شامل ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم کپتان جو روٹ کے علاوہ ڈوم سبلے، روری برنس، زیک کیرولی، اولی پوپ، وکٹ کیپر جوز بٹلر، کرس ووکس، ڈوم بیس، اسٹوارٹ بورڈ، سیم کورن اور جیمز اینڈرسن پر مشتمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں