سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، 317 پوائنٹس کی کمی

کراچی: (سٹی نیوز) سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا، ٹریڈنگ کے دوران 317 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں 371 پوائنٹس کی گراوٹ کے سبب 100 انڈیکس 40 ہزار 155 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

آج کی صورتحال کے برعکس گزشتہ روز حصص مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی تھی، پہلے ہی دو گھنٹوں کے دوران انڈیکس میں 400 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی۔ دوسرے کاروباری روز بھی سٹاک مارکیٹ میں مثبت رححان رہا، انڈیکس 644.39 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 40559.15 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو ایک کھرب روپے کے قریب فائدہ ہوا تھا جبکہ پہلے کاروباری روز کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 114.93 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی تھی اور سرمایہ کاروں کو 25 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں