مسلسل تیسرے روز بھی امریکی ڈالر سستا، قدر 14 پیسے گر گئی

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں تنزلی کا تسلسل جاری ہے، امریکی کرنسی مزید 14 پیسے گر گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 3 کاروباری روز کے دوران امریکی کرنسی میں گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے، بین الاقوامی ادارے موڈیز کی طرف سے پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دینے کے بعد رواں سال کے دوران شرح نمو ایک سے دو فیصد رہنے کے امکان کے بعد روپیہ پر کافی اچھے اثرات مل رہے ہیں۔

رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 51 پیسے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 168 روپے 38 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہو گئی تھی۔

دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہوا تھا جسکے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 168.38 روپے سے کم ہو کر 168 روپے 26 پیسے ہو گئی تھی۔

تیسرے کاروباری روز کے دوران ڈالر کی قدر میں 19 پیسے کی تنزلی دیکھی گئی تھی اور نئی قیمت 168 روپے 7 پیسے ہو گئی تھی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران ڈالر 14 پیسے سستا ہو گیا، امریکی کرنسی کی نئی قیمت 168 روپے 7 پیسے سے سستی ہو کر 167 روپے 93 پیسے ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں