بلال سعید کا گانا ‘قبول’ ریلیز کردیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک) صبا قمر کی ہدایت میں بنایا گیا گلوکار بلال سعید کا گانا ریلیز کردیا گیا۔ اداکارہ صبا قمر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ گانا اُن کے دل کے بے حد قریب ہے کیونکہ یہ ہدایت کاری کے میدان میں ڈیبیو ویڈیو ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’قبول‘ اُن کی پہلی میوزک ویڈیو ہے جس میں انہوں نے بطور لکھاری اور اداکارہ بھی کام کیا ہے۔

صبا قمر نے اپنے پیغام میں ’قبول‘ کی ویڈیو میں شامل کرنے پر بلال سعید کا شکریہ بھی ادا کیا۔قبول‘ کی 04 منٹ کی ویڈیو میں صبا قمر اور بلال سعید نے ہی پرفارم کیا ہے، گانے کے لکھاری، کمپوزر اور پروڈیوسر بھی بلال سعید خود ہی ہیں۔یاد رہے کہ اس گانے کی ویڈیو کی عکسبندی کے دوران ایک سین کو تاریخی وزیر خان مسجد میں فلمایا گیا جس پر دونوں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد وزیرخان انکوائری رپورٹ، 4اہلکار معطل کرنیکی سفارش

کچھ روز قبل مسجد وِزیر خان میں گانے کی ویڈیو کی ریکارڈنگ کے معاملے پر گلوکار بلال سعید نے معافی مانگ لی تھی اور ویڈیو میں سے مسجد میں فلمائے گئے مناظر شامل نہ کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے گلوکار کا کہنا تھا کہ ہمیں احساس ہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں جو کچھ ہوا ہے اس سے آپ کے جذبات کو گہری چوٹ پہنچی ہے۔ ہم بحیثیت مسلمان ، مہذب انسان اور فنکار کی حیثیت سے ، کبھی بھی اسلام یا کسی دوسرے مذہب ، نسل ، ذات ، رنگ یا مسلک کی توہین اور رسوائی نہیں کریں گے۔

انہوں نے ویڈیو بیان میں کہا کہ مسجد میں نکاح کے مناظر فلمائے گئے تھے لیکن غلط فہمی کی بنا پر سمجھا گیا کہ ہم نے مسجد میں موسیقی چلائی اور اس پر رقص کرکے اس کے تقدس کو پامال کیا۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ میں بھی مسلمان ہوں اور میری تربیت ایک مسلمان گھرانے میں ہوئی ہے میں ایسی کام کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

بلال سعید نے کہا کہ خدا کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ ہم نے مسجد میں موسیقی نہیں چلائی اور نہ ہی وہاں رقص کیا۔ وہاں موجود مسجد کی انتظامیہ بھی اس کی گواہ ہے۔ بہر کیف ایک کلپ کی وجہ سے یہ غلط فہمی پیدا ہوئی۔ انجانے میں ہم سے غلطی ہوئی اور ہم انسانوں سے غلطیاں ہوجاتی ہیں۔ میں ، صبا قمر اور ہم سب اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے انجانے میں کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچائ ہے تو ہم دل سے آپ سے معافی مانگتے ہیں۔جاری کیے گئے ویڈیو بیان کو میری ، صبا قمر اور باقی ٹیم کی جانب سے پُر خلوص معافی سمجھا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں