اسلام آباد: یونیسکو کی خاتون آفیسر کے زیر استعمال گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

اسلام آباد: (سٹی نیوز) جناح سپر مارکیٹ اسلام آباد کے قریب یونیسکو کی خاتون آفیسر کے زیر استعمال گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ کوہسار کے علاقہ میں جناح سپر مارکیٹ کے قریب واقع گرلز کالج کے قریب پیش آیا، حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوا، دوسرے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔

یونیسکو کی افسر ہونے کے حوالے سے دفتر خارجہ سے تصدیق کی گئی جس پر غیر ملکی خاتون کو تھانہ سے چھوڑ دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں