مسلم لیگ ( ن) والے ڈرتے ہیں کہیں مریم کے برابر نہ آجاؤں، عائشہ گلالئی

اسلام آباد (سٹی نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) والے ڈرتے ہیں کہ میں کہیں مریم نوازکے برابر نہ آکھڑی ہوں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے عمران خان کے ساتھ ساتھ ن لیگ اور بلاول زرداری کو بھی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے مجھ پر الزام لگاتے ہیں کہ میں نے ن لیگ سے پیسے لئے، ن لیگ والے تو مجھے اسمبلی میں بات نہیں کرنے دیتے، ان کو ڈر ہے کہ میں کہیں مریم نواز کے برابر نہ آکھڑی ہوں۔عائشہ گلالئی نے بلاول کو بھی سونے کا چمچہ منہ میں لیکر پیدا ہونے والا لیڈر قرار دیا اور کہا کہ ہمارے ملک کو ایسے لیڈروں کی کوئی ضرورت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں