کترینہ کیف کے بعد سلمان خان ایک اور لڑکی پر مہربان ہوگئے، یہ کون ہے؟ دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار سلمان نے ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کو بھی فلم نگری میں متعارف کرا دیا۔
سلمان خان فلمی دنیا میں اداکاری کے ساتھ ساتھ نئے فنکاروں کو متعارف کرانے کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں اور وہ اب تک کئی ملکی و غیر ملکی چہرے فلم نگری کو دے چکے ہیں اور اب سلمان خان نے کترینہ کی بہن کو بھی فلم نگری میں لانے کی ٹھان لی ہے۔
اداکارہ کترینہ کیف ایک عرصے سے سلمان سے اپنی بہن ازابیل کیف کو فلم نگری میں متعارف کرانے کی درخواست کر رہی ہیں جس پر اب سلومیاں نے حامی بھر لی ہے۔سلمان خان نے ازابیل کیف کو اپنے پروڈکشن کے بجائے ’ٹی سیریز‘ کے بینر تلے بننے والی فلم میں سورج پنچولی کے مدمقابل مرکزی کردار کے لیے تجویز کیا ہے جس پر پرڈیوسرز نے بھی حامی بھرلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں