بھارتی مسلمانوں نے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی پریا پراکاش کو زور دار جھٹکا دیدیا، ایسا کام کر دیا جس کا تصور بھی نہ کیا تھا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) ملیالم فلم ”اورو اڈار لو“ کے گانے ”منیکیا ملارایا پووی“ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پریا پراکاش شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی لیکن اس گانے میں حضرت محمد ﷺ، حضرت خدیجہ ؓ سے متعلق نامناسب الفاظ استعمال کرنے کے انکشاف کے بعد پریا پراکاش اور فلم کا گانا بنانے والوں کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کیلئے درخواست جمع کرا دی گئی ہے
حیدر آباد میں نوجوان مسلمانوں نے ایک گروپ نے پریا پراکاش اور گانا بنانے والوں کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کیلئے فلک نما پولیس سٹیشن میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس گانے کے باعث مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ جب اس گانے کا انگریزی ترجمہ کیا گیا تو نبی کریمﷺ کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کئے جانے کا انکشاف ہوا جس کے باعث مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اس لئے مذکورہ افراد کیخلاف مقدمہ دائر کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں