”ویڈیو میں چلنے والے گانے میں حضرت محمد ﷺ اور حضرت خدیجہ ؓ کے بارے میں۔۔۔“ مسلمان لڑکے نے پریا پراکاش کے وائرل ہونے والے گانے کے الفاظ کا ایسا ترجمہ بتا دیا جو کوئی مسلمان تصور بھی نہ کر سکتا تھا، ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا

لاہور (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کے اس دور میں شہرت حاصل کرنا کچھ مشکل کام نہیں ہے کیونکہ اگر کسی میں کچھ خاص کرنے کی صلاحیت ہے تو وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ سکتا ہے جس کی تازہ ترین مثال بھارتی اداکارہ ’پریا پراکاش‘ ہیں جن کی چند سیکنڈ کی ویڈیو نے راتوں رات سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
یہ ویڈیو کلپ ملیالم فلم ”اورو اڈار لو“ کے گانے ”منیکیا ملارایا پووی“ سے لیا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا جس کے بعد پراکاش کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر فالوورز کی تعداد بھی لاکھوں میں پہنچ گئی تاہم اب ایک مسلمان لڑکے نے یہ انکشاف کیا ہے کہ جس گانے پر یہ ویڈیو فلمائی گئی ہے اس میں حضرت محمد ﷺ اور حضرت خدیجہ ؓ کے بارے میں نامناسب الفاظ ستعمال کئے گئے ہیں
کراچی سے تعلق رکھنے والے سعود عبداللہ نے فیس بک پر جاری ویڈیو میں انکشاف کیا کہ کس طرح جب اس نے گانے کے الفاظ پر غور کیا تو اس کے جذبات مجروح ہوئے۔ اس گانے میں ” حضرت محمد ﷺ، حضرت خدیجہؓ، رسول اللہﷺ اور شہر مکہ کے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں اور بار بار دہرائے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں