مہوش حیات پاکستانی کا کردار چھوڑنے پر امیتابھ بچن پر برس پڑیں

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو فلم میں پاکستانی بننے سے انکار کرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ بگ بی کے اس اقدام نے سخت مایوس کیا۔
امیتابھ بچن نے پاک بھارت تعلقات پر مبنی فلم میں پاکستانی شخص کا کردار ادا کرنے سے انکار کیا تھا، جس پر پاکستان میں موجود ان کے مداحوں کو سخت مایوسی ہوئی تھی۔ امیتابھ بچن کے چاہنے والوں کو امید نہیں تھی کہ وہ کشیدگی کے اس ماحول میں امن کا سفیر بننے سے انکار کر دیں گے۔
مہوش حیات بھی اس سے مایوس ہوئیں، ان کا کہنا ہے کہ جب کشیدگی عروج پر ہو تو فلمیں پُل کا کام کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں