پنو عاقل میں دو گروپوں کے درمیان تصادم، خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی

پنوں عاقل: پنو عاقل کے گاؤں عبدالغفور میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں چار خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔
تصادم سلطان پور کینٹ تھانے کی حدود گاؤں عبدالغفور انہڑ میں ہوا۔ تصادم میں ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال ہوا۔ کلہاڑیاں اور ڈنڈے لگنے سے چار عورتوں سمیت آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں پنو عاقل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ملزموں کا دعویٰ ہے کہ پانچ ماہ قبل جلال الدین کے بیٹوں نے محمد حسن کی زرعی زمین میں زہریلی دوا پھینک دی تھی جس کی وجہ سے اس کی آٹھ بھینسیں مر گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں