لاہور: تیز رفتار مزدا ٹرک درختوں سے ٹکرا کر الٹ گیا،ہیلپر جاں بحق

لاہور: ( سٹی نیوز) لاہور میں ملتان روڈ سندر کے علاقہ میں تیز رفتار مزدا ٹرک درختوں سے ٹکرا کر الٹ گیا، حادثے میں مزدے کا ہیلپر جاں بحق ہو گیا۔

بتایا گیا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے سبب ڈرائیور کے کنٹرول کھو دینے کے سبب پیش آیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی عمر 24 سال ہے۔ اس کی شناخت اللہ رکھا کے نام سے ہوئی جو پاکپتن کا رہائشی ہے۔

ایدھی رضاکاروں نے 24 سالہ اللہ رکھا کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں